کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے نیٹ نیوٹرلیٹی(سب کے لئے سستی انٹرنیٹ)کی زبردست وکالت کرتے ہوئے آج کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کا خواب تب تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک کارپوریٹ گھرانوں کا انٹرنیٹ پر قبضہ رہے گا۔
مسٹر گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا کا
مطلب سب کے لئے انٹرنیٹ کا رابطہ ہونا چاہئےْ ڈیجیٹل انڈیا سے لوگ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال کریں گے اور یہ 21 ویں صدی کے لئے ضروری ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری آف انڈیا(ٹرائی)کی رپورٹ اور مودی حکومت ملک کے کروڑوں لوگوں کو انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھانے کا موقع دے گی